6 دسمبر 2013 - 20:30

بحرین کے ایک ممتاز عالم دین آیۃ اللہ عیسی قاسم نے اپنے ملک میں اصلاحات اور نظام حکومت میں تبدیلی نیز بحرینی عوام کے مطالبات پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: انھوں نے بحرینی عوام کے خلاف طاقت کے استعمال اور زور و زبردستی کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے مذاکرات کو پرامن طریقہ قرار دیا اور کہا کہ بے گناہ عوام کو کچلنے سے آل خلیفہ کی حکومت، خود نہیں بچا سکے گي۔ آیۃ اللہ عیسی قاسم نے کہا کہ بحرین کی حکومت، آل سعود کے تعاون سے ہر قسم کے تشدد اور طاقت کے استعمال کا تجربہ کرچکی ہے اور اسے یہ جان لینا چاہیئے کہ بحرینی عوام، تشدد کا مقابلہ کرکے اپنے عزائم میں اور زیادہ پختہ ہوئے ہیں جن کے پرامن مظاہروں کا سلسلہ بھی بدستور جاری رہے گا۔ قابل ذکر ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ کی ظالم سیکیورٹی فوسیز نے کل اس ملک کے عوام  کے پرامن احتجاجی مظاہروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جہاں بحرینی مظاہرین اور آل خلیفہ کی سیکورٹی فورسیز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔...../169